ملک پر مسلح معاشی اور سیاسی دہشتگردوں کا قبضہ ہے ،دہشتگردی کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے‘ سراج الحق ،غریب آدمی کے تن پر نہ کپڑا ہے نہ پیٹ میں روٹی ، اور نہ غریب آدمی کو سر چھپانے کیلئے چھت میسر ہے‘ سینئر وزیر کے پی کے

پیر 13 جنوری 2014 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب اور سینئر وزیر صوبہ خیبر پی کے سراج الحق نے کہاکہ ملک پر مسلح معاشی اور سیاسی دہشتگردوں کا قبضہ ہے ،دہشتگردی کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے ملک کو یرغمال بنارکھاہے ،غریب آدمی کے تن پر نہ کپڑا ہے نہ پیٹ میں روٹی ، اور نہ غریب آدمی کو سر چھپانے کے لیے چھت میسر ہے،موجودہ حکمرانوں نے عوام کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیاہے ۔

(جاری ہے)

منصورہ میں جاری کارکنان کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ایسا نظام لائیں گے جس میں مزدور کارخانوں کی کمائی میں اور کسان جاگیر دارکی پیداوار میں شریک ہو۔ انہوں نے کہاکہ نجکاری اپنوں کو نوازنے کے لیے کی جارہی ہے اس سے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران سابقہ حکومتوں کے نقش قسم پر چل رہے ہیں اور کوئی انقلابی اقدامات نہیں کیے گئے ۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ لاہور میں بھی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ہے ۔

متعلقہ عنوان :