خیبرپختونخوااسمبلی کا متفقہ قرارداد کے ذریعے وفاق سے قیام امن کا مطالبہ، قیام امن سے متعلق ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ کو مدعو کیا جائے ، اراکین اسمبلی کا مطالبہ
پیر 13 جنوری 2014 22:47
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاق سے اس امر کی سفارش کرے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لئے وفاقی حکومت فوری اقدامات کرے اور قیام امن سے متعلق ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کے لئے وفاقی وزیر داخلہ کو مدعو کیا جائے ۔پیر کے روز ڈپٹی سپیکر امتیاز شاہد کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے شاہ فرمان خان ، جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن ، قومی جمہوری اتحاد کے شہرام خان ترکئی ، قومی وطن پارٹی کے سکندر شیر پاؤ ، اے این پی کے جعفر شاہ اور پی پی پی کی نگہت اورکزئی سمیت دیگر پارلیمانی لیڈروں نے متفقہ طور پرقرارداد پیش کی ۔
پی پی پی کی نگہت اورکزئی نے ایوان میں قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اوردہشت گردی کے باعث کسی کی جان و مال محفوظ نہیں جبکہ بھتہ خوری اور اغوا کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں چونکہ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں نے وفاقی حکومت کو قیام امن کے لئے واضح مینڈیٹ دیا تھا اس لئے صوبائی حکومت وفاق سے اس امر کی سفارش کرے کہ وہ اس مینڈیٹ پر عمل کرنے کے لئے ٹائم فریم دے اور قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے وفاق فوری اقدامات کرے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.