سینیٹ اجلاس،وفاقی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے دوہری شہریت کے حامل ججوں کے ناموں کے نام پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا ، آئندہ پیرتک وزارت قانون سے معلومات لیکرفراہم کی جائیں، چیئرمین سینیٹ

پیر 13 جنوری 2014 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) سینیٹ میں وفاقی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے دوہری شہریت کے حامل ججوں کے ناموں کے نام پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ پیرتک وزارت قانون سے معلومات لیکرفراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

پیرکو سینیٹ کے اجلاس میں 12دسمبر2013ء کو سینیٹرفرحت اللہ بابر نے قراردا د پیش کی تھی جس میں سفارش کی گئی تھی کہ حکومت اعلیٰ عدالتوں کے ان جج صاحبان جن کی دوہری شہریت ہے کے نام شائع کئے جائیں جس پر قائدایوان سینیٹرراجہ ظفرالحق نے کہاکہ یہ قرارداد کئی طریقوں سے آئی ہے رجسٹرار سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کو لکھا ہے کہ وہ دوہری شہریت کے حامل ججوں کے نام فراہم کرے لیکن انہوں نے کہاہے کہ ہم اس زمرے میں نہیں آتے ہیں اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے مطابق عوام کو حق ہے کہ وہ نام جانے اگروزارت قانون نام فراہم نہیں کرتی تو ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دیتے ہیں جس پر قائدایوان راجہ ظفرالحق نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ اورحکومت کے موقف میں کوئی فرق نہیں ہے وزارت قانون کو ایک موقع اوردے دیں اس کے بعد ا س معاملے کمیٹی کے سپرد کردیاجائے چیئرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری نے اس موقع پر سیدمظفرحسین شاہ اور فرحت اللہ بابر کی رائے کے بعد ہدایت کی کہ اس آئٹم کو ایجنڈے پر رہنے دیاجائے اورآئندہ پیر کوکارروائی کے دن اس پرحکومتی وزرا ایوان کو بتائیں ۔

متعلقہ عنوان :