ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کی بیوہ نورین نے حکومت کو 3مطالبات پیش کردیئے

پیر 13 جنوری 2014 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء)مقتول ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کی بیوہ نورین نے حکومت کو 3مطالبات پیش کردیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چودھری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے کہا کہ میرے حکومت سے 3 مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ جس جگہ شوہر کی شہادت ہوئی، اس کا نام چودھری اسلم ایکسپریس وے رکھا جائے، میرے بچوں کو بیرون ملک تعلیم اور ڈی ایس پی کا عہدہ دیا جائے، کارکردگی اور خدمات پر اعزاز میں تمغہ دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بم پروف گاڑی حکومت کی ذمے داری تھی لیکن چودھری اسلم کو ان کے دوست نے دی تھی، دھماکے سے کچھ دن پہلے دوست نے شیشے کا اسکریچ ٹھیک کرنے کے لیے گاڑی مانگی تھی، مجبوراً چودھری اسلم کو دوسری گاڑی میں سفر کرنا پڑا جبکہ وہ دوست تعزیت کے لیے بھی نہیں آیا۔