پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کو سیریزمیں تین کی بجائے دوٹیسٹ میچزکرانے کی تجویز دیدی
بدھ 15 جنوری 2014 13:15
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ آسٹریلیا کو سیریزمیں تین کی بجائے دوٹیسٹ میچزکرانے کی تجویز دیدی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین یہ سیریز رواں سال اکتوبر میں کھیلی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کوتجویز دی ہے کہ سیریزمیں تین کی بجائے دوٹیسٹ کرائے جائیں، تیسرے ٹیسٹ کی جگہ ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلے جائیں تاکہ پاکستان کو ورلڈکپ 2015 کی تیاری کا زیادہ موقع مل سکے۔
کرکٹ سے متعلق بین الاقوامی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیمز سدر لینڈ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ رواں برس اکتوبر میں آسٹریلیا کو پاکستان کا دورہ کرنا ہے تاہم ابھی کئی باتیں طے کی جانی باقی ہیں کیونکہ دہشتگردی کے باعث پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا ایسی صورت میں شاید دونوں ممالک کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں ہو اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کے بجائے 2 ٹیسٹ میچ ہوں اور اس سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے بات بھی کی گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.