61فیصد پاکستانیوں کے نزدیک خواتین کو اپنی پسند کا لباس پہننا چاہیے، سروے
بدھ 15 جنوری 2014 13:19
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے ایک آن لائن سروے میں 61 فیصد پاکستانیوں نے خواتین کو اپنی مرضی کا لباس زیب تن کرنے کی حمایت کی ہے۔ اس سروے میں عوام سے پوچھے گئے سوالات رواں ماں مشی گن یونی ورسٹی کی کی جانب سے اس حوالے کیے جانے والے سروے کی رپورٹ سے لیے گئے تھے۔ آن لائن سروے میں 2 ہزار 235 افراد نے حصہ لیا جن میں 74 فیصد مقامی، 18 فیصد بیرون ملک مقیم پاکستانی اور 8 فیصد دیگر ممالک کے باشندوں نے حصہ لیا۔
سروے میں 1692 مرد حضرات نے بھی حصہ لیا جو کہ کل سروے کا 76 فیصد بنتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں مشی گن یونیورسٹی کے سروے میں 3523 پاکستانیوں نے حصہ لیا جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 51 فیصد تھی۔سروے میں سب سے زیادہ ووٹ چھٹے نمبر پر موجود خاتون کو دیئے گئے جب کہ مشی گن یونیورسٹی کی جانب سے گئے گئے سروے میں سب سے زیادہ 32 فیصد کا خیال تھا کہ نمبر 2 پر نقاب میں موجود خاتون کا لباس سب سے زیادہ مناسب ہے جب کہ اس میں صرف 2 فیصد پاکستانیوں نے نمبر 6 پر موجود بغیر اسکارف پہنے خاتون کو ووٹ دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.