دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کا معاہدہ

بدھ 15 جنوری 2014 13:22

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) دہشت گردی کیلئے سرمائے کی فراہمی کے سدباب اور منی لانڈرنگ کے خلاف اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے اعلی حکام معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے مابین رابطے اور تعاون بڑھانے کیلئے گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں خصوصی اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے مابین رابطے اور تعاون بڑھانے کیلئے خصوصی معاہدہ بھی کیاگیا، معاہدہ پر اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور اور ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے سعود مزرا نے دستخط کئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق معاہدہ اینٹی منی لانڈرنگ اور بینکنگ سرکل کے کرائم کا سدباب کرے گا، معاہدے کے تحت ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کے افسران پر مشتمل اعلی اختیاراتی کمیٹی قائم کی جارہی ہے۔جو اینٹی ٹیررسٹ فائنانسگ اور منی لانڈرنگ کے کیسز پر کام کرے گی جبکہ یہ خصوصی کمیٹی دونوں اداروں کیلئے مشترکہ کام کرنے کے حوالے سے اسٹینڈرڈ آف پروسیجر بھی تشکیل دے گی۔

متعلقہ عنوان :