تجارت اور کاروبار ایک مسنون پیشہ ہے ‘ تاجروں کی ذمہ داری بنتی ہے وہ رزق حلال کمانے پر توجہ دیں‘ڈاکٹر سی ایم حنیف

بدھ 15 جنوری 2014 14:04

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) تجارت اور کاروبار ایک مسنون پیشہ ہے اور تاجروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ رزق حلال کمانے پر توجہ دیں اس سے نہ صرف معاشرے میں مہنگائی پر بھی کنٹرول ہوگا بلکہ اخلاقی روایات بھی پروان چڑھیں گی میرپور میں عرصہ دراز سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار انتہائی نازک مقام پر کھڑا ہے اور میرپور کی مارکیٹ سے ماضی میں مصنوعی تیزی پیدا کرکے 70ارب روپے کے قریب سرمایہ ہتھیا لیا گیا تھا ہم امید کرتے ہیں کہ نئے کاروبار شروع کرنیو الے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سچ بولتے ہوئے لوگوں کے مفادات کا تحفظ کریں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سٹی فورم ڈاکٹر سی ایم حنیف نے مقامی پلازہ میں ڈڈیال رئیل اسٹیٹ ایجنسی کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرپور میں سب سے بڑا نقصان اس وقت وہ لو گ اٹھا رہے ہیں جو غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنی زمین اور اپنی چھت ان کا ایک خواب ہے دوسری جانب سرمایہ دار طبقہ بڑی انویسٹ منٹ کرتے ہوئے مارکیٹ میں قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرتے ہوئے غریب لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کر دیتا ہے ڈاکٹر حنیف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جائیداد اور زمینوں کا کاروبار کرنے والے تاجر اسلامی اصولوں کو اپناتے ہوئے رزق حلال کمانے پر توجہ مرکوز کریں گے اس سے معاشی او ر معاشرتی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :