میدانی علاقوں میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے امراض تنفس اور دمہ تیزی سے پھیل رہے ہیں ‘ڈاکٹر سی ایم حنیف
بدھ 15 جنوری 2014 14:05
میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) سردی کا موجودہ دورانیہ اس لحاظ سے انتہائی خطرناک ہے کہ میدانی علاقوں میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے امراض تنفس اور دمہ تیزی سے پھیل رہے ہیں خشک سردی کی وجہ سے برانکائیٹس، ٹانسلائیٹس، فرینجائیٹس سمیت دیگر بیماریاں بڑی آبادی کو متاثر کر رہی ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ عوام فی الفور احتیاطی تدابیر اپنائیں اور مرض کی صورت میں فوری طور پر ماہر معالج سے رابطہ کریں دمہ کی ایک وجہ مخصوص درخت اور پودے بھی ہیں جن کا پولن دمہ اور الرجی کی کیفیات پیدا کرتاہے ان خیالات کا اظہار ماہر امراض بچگان ڈاکٹر سی ایم حنیف نے سی پی سی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ورکشاپ میں ڈاکٹر نتاشہ ہاشمی، ڈاکٹر فاریہ چوہدری، ڈاکٹر ارم بٹ اور دیگر نے بھی شرکت کی ڈاکٹر سی ایم حنیف نے کہا کہ آزاد کشمیرکے بالائی پہاڑی علاقوں وادی نیلم، وادی جہلم، ہٹیاں بالا ،چکوٹھی،تاؤ بٹ، راولاکوٹ، دھیرکوٹ، نکیال سمیت دیگر درجنوں شہروں اورقصبات میں زبردست قسم کی برفباری ہوئی ہے اور ان علاقوں کے عوام میں دیگر بیماریاں جہاں پھیل رہی ہیں وہیں پر نمونیہ کی شکایات نوزائیدہ اورکم عمر بچوں میں سب سے زیادہ رپورٹ ہو رہی ہیں ہم نے اسی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے آزاد کشمیر کے خواتین اور بچوں کی بیماریوں کے علاج کے سب سے بڑے اور جدید ترین ادارے ”لیڈیز اینڈ چلڈرن ہسپتال میرپور“ میں ”سپیشل نمونیہ سیل“ قائم تھا جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور نرسز سمیت بڑی تعداد میں پیرا میڈیکل سٹاف کو تعینات کیا گیا تھا اب تک سپیشل نمونیہ سیل میں دو سو سے زائد بچوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے اور مزید مریضوں کو طبی سہولت سے استفادہ کاموقع مل رہاہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.