تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کیخلاف جاری دھرنے 54روزمکمل،منگل کو پی کے8، بدھ کو پی کے 9 کے کارکنان نے دھرنا کیمپ میں ڈیوٹی دی، امریکہ پاکستان کا دوست نہیں ،ہر زمانے میں پاکستان کیساتھ دشمنی کی،کارکنان کی گفتگو
بدھ 15 جنوری 2014 20:25
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف جاری دھرنے کو 54روزپورے ہو گئے۔بدھ کو پی کے آٹھ پشاور کے کارکنان نے جہانزیب خان کی قیادت میں دھرنا کیمپ میں ڈیوٹی دی جبکہ بدھ کو 54ویں رو زپی کے 9کے کارکنان نے ایم پی اے ارباب جہانداد کی قیادت میں دھرنا دیا ۔اراکین قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق اور ساجد نواز خان نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر کیمپ انچارج یونس ظہیر مہمند اور بابائے دھرنا فیاض خلیل سمیت اتحادی جماعتوں کے کارکنان بھی موجود رہے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنے موقف پر کھڑے ہیں اور جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوتے دھرنا بھی جاری رہیگا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا دوست نہیں ،ہر زمانے میں پاکستان کیساتھ دشمنی کی۔
وزیرستان کے معصوم بچے اور عوام ہر وقت اس خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہ ابھی ڈرون حملہ ہو جائیگا جبکہ امریکہ میں بچے اس سے بے خبر مزے کی زندگی گزارتے ہیں۔یہ کیسا انصاف اور جمہوریت ہے جس میں اپنے دوست ملک میں قتل عام کیا جاتا ہو۔انھوں نے کہا کہ ہمیں کوئی امریکی امداد نہیں چاہئے ،ہم ایک با غیرت قو م ہیں اور اپنی زمین پر اپنا اختیار چاہتے ہیں اوروں کی جنگ میں حصہ لینے کے حامی نہیں۔امریکی نام نہاد دہشتگردی کی جنگ کی وجہ سے ہمارے پچاس ہزار سویلین و فوجی مارے گئے اور کھربوں کا نقصا ن ہوا۔انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور امریکہ کی جنگ سے فوری علیحدہ ہو۔مقررین نے ڈرون حملوں کیخلاف کامیاب دھرنے کی نصف سنچری پوری ہونے پر پارٹی کارکنان اور اتحادیوں کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈرون حملوں کیخلاف دھرنا حملے بند ہونے تک جاری رہیگا۔آج جمعرات کو پی کے گیارہ پشاور کے کارکنان دھرنا کیمپ میں ڈیوٹی دینگے۔مزید اہم خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.