بنگالیوں اور افغانیوں کو پاسپورٹ کا اجراء،سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا

بدھ 15 جنوری 2014 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے رشوت لے کر بنگالیوں اور افغانیوں کے پاسپورٹ جاری کرنے کے حوالے سے ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سردار مہدی موسیٰ کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عبدالرسول میمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بنگالیوں اور افغانیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4فروری تک ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

درخواست گزار نے سردار مہدی موسیٰ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایجنٹوں کے ذریعہ 4سے 5لاکھ روپے رشوت دے کر بنگالی اور افغانی پاکستانی پاسپورٹ بنوارہے ہیں ۔سالوں سے مقیم بنگالیوں اور افغانیوں کو چونکہ شہری حقوق حاصل نہیں ہیں اس لیے پاسپورٹ حکام رشوت لے کر انہیں پاسپورٹ جاری کررہے ہیں ۔عدالت نے ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4فروری تک جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :