وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر سندھ سے ملاقات ،اقتصادی امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیا ل، عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر مزید کام کرنا ہوگا،دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں گفتگو
بدھ 15 جنوری 2014 20:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈکٹر عشرت العبا د خان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں اقتصادی امور سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ وفاق کے تعاون سے جاری تمام منصوبوں پر فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ وفاقی حکو مت صوبے اور شہر میں ترقیاتی کاموں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اس ضمن میں صوبائی حکومت سے مل کر دیگر نئے منصوبوں پر بھی بات چیت جاری ہے ۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر مزید کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کی کہ صوبے اور شہر میں وفاقی حکومت کے تعاون سے سرکلر ریلوے ، ماس ٹرانزٹ اور لیاری ایکسپریس وے سمیت دیگر میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کو ریلیف حاصل ہوگا جن تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی واقع ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ صوبے اور شہر میں وفاقی حکومت کا مختلف منصوبوں پر دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کام کررہی ہے لیکن میگا پروجیکٹس پر وفاقی حکومت کا تعاون انتہائی ضروری ہے ۔مزید اہم خبریں
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر نے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی، دفتر خارجہ
-
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جنگ زدہ ممالک کی صف میں شامل کر لیے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.