عرفان بہادر کو چوہدری اسلم کی جگہ ایس پی سی آئی ڈی تعینات کردیا گیا

بدھ 15 جنوری 2014 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بہادر کو ایس پی، سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی جگہ تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہید ایس پی چوہدری اسلم کی جگہ اب ایس ایس پی عرفان بہادر کو سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل میں تعینات کیا گیا ہے۔ عرفان بہادر کی جگہ ایس ایس پی را انوار خان کو حیدر آباد میں تعینات کردیا گیا ہے۔ عرفان بہادر اس سے پہلے کراچی میں ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ سیل کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :