خضدار میں سیکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی،فائرنگ کے تبادلے میں پانچ اغواء کارہلاک،پانچ گرفتار،اسلحہ برآمد

بدھ 15 جنوری 2014 20:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) خضدار کے علاقے میں 10مغویان کی بازیابی کیلئے ایف سی اور لیویز کی مشترکہ کارروائی اسلحہ گولہ بارود برآمد فائرنگ کے تبادلے میں اغواء کار ہلاک پانچ گرفتار کرلئے گئے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے دو اہلکار اور لیویز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے آپریشن کے دوران کوئی مغوی بازیاب نہ ہوسکا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالواحید شاہ نے مختلف علاقوں سے اغواء ہونے والے مغویان کی بازیابی کیلئے خضدار کے علاقے زیدی میں اغواء کاروں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر دو ایف سی اہلکار اور ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگئے جوابی فائرنگ میں 3اغواء کار ہلاک جبکہ پانچ نے اپنے آپ کو حوالے کردیا چھاپے کے دوران اغواء کاروں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا تاہم مذکورہ مکان سے کوئی مغوی بازیاب نہیں ہوا معلوم ہوا ہے کہ اغواء کار اس مکان کو اپنے ٹھکانے کے طور پر استعمال کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :