جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کی کوئٹہ میں رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیاگیا،رہائشگاہ کے باہر پولیس اے ٹی ایف کی بھاری نفری تعینات

بدھ 15 جنوری 2014 22:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی اور کھیتران قبیلے کے سربراہ سردار عبدالرحمن کھیتران کی کوئٹہ میں رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بارکھان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سردار عبدالرحمن کھیتران کو کوئٹہ میں ان کی رہائشگاہ میں منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کو ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا اور ان کی رہائش گاہ کو سب جیل کا درجہ دے دیا گیا اس سے قبل سردار عبدالرحمن کھیتران کو سخت سیکورٹی میں بارکھان سے کوئٹہ ان کی رہائشگاہ منتقل کیا گیا ۔رہائشگاہ کے باہر پولیس اے ٹی ایف کی بھاری نفری تعینات ہے ۔