وزیراعلیٰ سندھ کی چوہدری اسلم کی رہائش گاہ پر آمد، بیوہ کو حکومت سندھ کی جانب سے 2کروڑ روپے کا چیک پیش کیا،چودھری اسلم ایک بہادر، نڈر اور ایماندار افسر تھے ،اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،سیدقائم علی شاہ
بدھ 15 جنوری 2014 22:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بدھ کو ایس ایس پی سی آئی ڈی چوھدری اسلم کی رہائش گاہ جاکر ان کے بیٹوں اور بیوہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شہید پولیس افسر کی بہادری اور سندھ پولیس کے لئے ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں ان کی بیوہ کو حکومت سندھ کی جانب سے 2کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا ۔
انہوں نے شہید پولیس افسر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چوھدری اسلم ایک بہادر، نڈر اور ایماندار افسر تھے جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ آئی جی پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ، ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی شاہد حیات،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری رائے سکندر، شکیب قریشی اور دیگر افسران بھی تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.