عابد شیر علی انتہائی نالائق آدمی اور خود بجلی چور ہے ،عمران خان ،حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آ جائے گی ، مغربی ممالک تعلیم کی وجہ سے ترقی میں آگے ہیں اور ملک میں تعلیم کو عام کیا جائیگا ، جلسہ سے خطاب
بدھ 15 جنوری 2014 22:13
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عابد شیر علی انتہائی نالائق آدمی اور خود بجلی چور ہے ،حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آ جائے گی۔خوشاب کے شہر نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔
عمران خان نے خبردار کیا کہ حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آجائے گی۔عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کررہی تھی تاہم لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تو دور کی بات حکومت لوڈشیڈنگ میں کمی بھی نہیں کرسکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک تعلیم کی وجہ سے ترقی میں آگے ہیں اور ملک میں تعلیم کو عام کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.