شارجہ ٹیسٹ، سری لنکا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

جمعرات 16 جنوری 2014 12:20

شارجہ ٹیسٹ،  سری لنکا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) تیسرے اور آخری ٹیسٹ نے سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

شارجہ میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے تین تبدیلیاں کی ہیں، بلاول بھٹی ،راحت علی اور محمد حفیظ کی جگہ اظہر علی،عبدالرحمان اور محمد طلحہ کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہناہے کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ مصباح الحق نے کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو ہرصورت یہ میچ جیتا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :