کوئٹہ اور قلات میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکوں سے 11افراد زخمی
جمعرات 16 جنوری 2014 13:04
کوئٹہ /قلات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلات میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکوں سے 11افراد زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے سوراب میں واقع ایک گھر میں علی الصبح گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہو گیا جس کے باعث گھر میں موجود 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری کارروائی کرتے ہوئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
دھماکے کے باعث گھر کی چھت کو جزوی نقصان پہنچا مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب اہلخانہ نے چولہا جلایا تو گیس کی بندش کے باعث چولہا بجھ گیا جسے خاتون خانہ بند کرنا بھول گئیں اور گھر میں گیس بھرنے سے علی الصبح دھماکہ ہو گیا،زخمیوں میں ثانیہ،تانیہ،ثاقب،رضوان ،بلال اور غفار شامل ہیں۔(جاری ہے)
دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت متوڑا میں ایک گھر میں گیس لیک تھی جو کمرے میں بھر گئی تھی جونہی گھر کے افراد نے صبح ہیٹر جلانے کے لئے ماچس کی تیلی جلائی تو اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کے سبب کمرے میں موجود تین افراد چھٹاخان ، جان محمد ،حاجی عبدالحیکم اور دیگر افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول سپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں فوری امداد کے بعد بی ایم سی ہسپتال کی برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.