ڈیوس کپ ٹائی کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا
جمعرات 16 جنوری 2014 13:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام آئندہ برس ویتنام کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہو گا۔ پاکستان اور ویتنام کی ٹیموں کے درمیان ٹائی 14 سے 16 فروری تک ویتنام میں کھیلی جائے گی۔
(جاری ہے)
پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹیم کا چناؤ ڈیوس کپ سلیکشن کمیٹی ٹرائل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ۔
سینیٹر سید دلاور عباس سلیکشن کمیٹی کے سربراہ تھے جبکہ دیگر اراکین میں نادر ممتاز، محمد عارف قریشی، مصحف ضیاء اور خلیل چغتائی شامل تھے۔ اعلان کردہ ٹیم میں اعصام الحق قریشی، عقیل خان، یاسر خان اور محمد عابد شامل ہیں۔ عثمان اعجاز اور احمد چوہدری سٹینڈ بائی ہوں گے۔ محمد خالد کو ٹیم کا نان پلیئنگ کیپٹن مقرر کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.