دورہ جنوبی افریقہ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان 29 جنوری کو ہو گا

جمعرات 16 جنوری 2014 13:15

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) دورہ جنوبی افریقہ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان 29 جنوری کو کیا جائیگامیڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 5 سے 8 فروری تک جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون کے خلاف چار روزہ میچ سے دورے کا آغاز کریگی ، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 12 فروری سے سینچورین میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 فروری تک اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم سے پانچ مارچ تک کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 9 مارچ، دوسرا 12 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے بتایا کہ جنوبی افریقہ ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اسے اس کی سرزمین پر ہرانا ٹیم کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا، ہماری کوشش ہو گی کہ دورے کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دیں جو پروٹیز ٹیم کو شکست دینے میں کامیا

متعلقہ عنوان :