متاثرین منگلا ڈیم کی قربانیاں پاکستان کی معاشی ترقی استحکام اور سلامتی کے لئے ہیں‘چوہدری محمد حسین سرگالہ

جمعرات 16 جنوری 2014 13:22

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) متاثرین منگلا ڈیم کی قربانیاں پاکستان کی معاشی ترقی استحکام اور سلامتی کے لئے ہیں پاکستان کی عوام اور حکومت متاثرین کی قربانیوں کو عزت وپیار ومحبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر ہر فورم پر متاثرین کے حقوق کے لئے کوشاں ہیں نیو سٹی کے ترقیاتی کاموں اور متاثرین کے تمام جائز مسائل کے حل کے لئے اپنا فرض پورا کروں گا۔

نیوسٹی کا تفصیلی دورہ کر کے کام کا آغاز کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیرامور منگلا ڈیم چوہدری محمد حسین سرگالہ نے مقامی ریسٹ ہاؤس میں متاثرین منگلا کی نمائندہ کمیٹیوں توسیعی رابطہ کمیٹی اور منگلا ڈیم ایکشن کمیٹی کے مشترکہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں چیئرمین توسیعی رابطہ کمیٹی راجہ اعظم، سرپرست اعلیٰ ایکشن کمیٹی عبدالبشیر، صدر ایکشن کمیٹی، مرزا عاشق، سیکرٹری جنرل سردار رشید جمال، راجہ عابد الرحمن، ادریس قریشی، مرزا ظفراقبال، مرزا لیاقت، راجہ محمد زبیر، مرزا جہانگیر، محمد امین چوہان، چوہدری حنیف، عمر رشید، حاجی عارف، ٹھیکیدار گلزار، راجہ راؤف عبداللہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں متاثرین رہنماؤں نے متاثرین 1210کے مسائل اور نیو سٹی کے اندر متاثرین کی مشکلات سے وزیر امور منگلا کو تفصیلا آگاہ کرتے ہوئے ایک تحریک نوٹ بھی دیا جس میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے نیو سٹی کے اندر جلسہ عام میں کئے گئے اعلانات پر عمل درآمد پر زور دیا۔ متاثرین رہنماؤں نے نیو سٹی مین سوئی گیس کی فوری فراہمی، متاثرین کے ذیلی کنبہ جات کی بحالی،وزیراعظم کے منظورہ کردہ کمیٹی کیسز کے حل، وزیراعظم کے اعلان کردہ نیوسٹی میں گرلز کالج کے قیام، گرلز ہائی اور بوائز ہائی سکولوں میں سائنس اساتذة کی تعیناتی، نیو سٹی کے گرلز مڈل اور بوائز مڈل سکول کو اپ گریڈ کرنے نیو سٹی کے اندر بڑے نکاسی آب کے نالوں کی تعمیر، سڑکوں کی پختگی تعمیر اور ٹف ٹائل کی تنصیب، تمام پانی کی لائنوں کی مرمت ،پانی کے بحران کو ختم کرنے پلے گراؤنڈ کی تعمیر، بھینس کالونی، قبرستان کی تعمیر، قبرستان کیلئے دو ہزار کنال اضافی رقبہ مختص کرنے نیو سٹی کے اندر صحت وصفائی کے ناقص صورتحال کے پیش نظر وزیراعم کے اعلان کردہ عملہ صحت وصفائی، ٹرالی کی فوری فراہمی ، ریلیف پیکج کی فراہمی، متاثرین جن کی دوران انخلاء دوکانیں متاثرہوئیں ان کو آسان اقساط پر کمرشل دوکانات پلاٹس کی الاٹمنٹ کے اقدامات، نیو سٹی کے اندر شجرکاری کے لئے مختص کئے گئے پندرہ لاکھ روپے کے پودوں کی فراہمی، نیو سٹی اور دیگر محکمہ جات میں نیو سٹی کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی نیو سٹی سیکٹر اے اور بی میں ہیلتھ سنٹر کی بلڈنگ کی محکمہ پبلک ہیلتھ اور محکمہ برقیات سے واگزار کروا کر ہر دو ہیلتھ سنٹر میں عملہ کی تعیناتی اور ادویات کی فراہمی کے اقدامات اٹھائے جائیں اس موقع پر وزیرامور ڈیم نے متاثرین نمائندوں کو یقین دلایا کہ آپ کے جملہ مسائل کے حل کیلئے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا چند دنوں میں نیو سٹی کا دورہ کر کے عملی اقدامات اٹھاؤں گا آپ کی قربانی ایک تاریخی حقیقت ہے جس پر پوری کشمیری قوم کو فخر ہے پاکستان کے عوام اور حکومت اس قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وزیراعظم تمام مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر مصروف عمل ہیں آپ نے جس جذبہ حب الوطنی سے منگلا ڈیم توسیعی منصوبہ کیلئے تعاون دیا اس پر آپ کے جذبہ اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں وفد کے شرکاء نے وزیر امور منگلاڈیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کی توقع کی کہ ہمارے جملہ مسائل پر فوری اور عملی اقدامات سے متاثرین کے ا ندر موجودہ بے چینی ختم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :