لنڈی کوتل میں خاصہ دار فورس کی گاڑی پر نصب بم دھماکہ، ایک خاصہ دار جاں بحق ، نائب صوبیدار زخمی

جمعرات 16 جنوری 2014 14:04

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) لنڈی کوتل میں خاصہ دار فورس کی گاڑی پر نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاصہ دار جاں بحق اور نائب صوبیدار زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں خاصہ دار فورس کی گاڑی پر نصب بم دھماکے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے اہلکار الیاس ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ نائب صوبیدار سمر زخمی ہو گیا۔دونوں اہلکار سگے بھائی ہیں۔دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کی جگہ پر دوسرے بم کی موجودگی کی اطلاع پر سب کی دوڑیں لگ گئیں۔بعد میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے دھماکے کی جگہ کو کلیئر کر دیاانتظامیہ کی جانب سے جاں بحق ہونیوالے اہلکار کو ایک لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔