پنجاب بھر میں528ٹریفک حادثات میں13افرادجاں بحق ،647زخمی

جمعرات 16 جنوری 2014 16:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 528ٹریفک حادثات میں13افراد ہلاک اور427شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ220افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں244ڈرائیورز ،13کم عمرڈرائیور،316مسافراور100پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ101ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت112متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد51حادثات میں69متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہملتان 30حادثات میں28متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل660متاثر ہونے والوں میں سے520مرد اور140خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں89افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور396افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور175زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر404موٹر سائیکلز69آٹو رکشے68موٹر کاریں،30مسافر بس18ٹرک، اور71دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :