پرویز الٰہی جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے‘ رانا ثناء اللہ

جمعرات 16 جنوری 2014 17:27

پرویز الٰہی جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اپنے دور کا عوامی بہبود کا کوئی ایک بھی ایسا منصوبہ سامنے لائیں جسے انہوں نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہو اور جس میں ان کے حواریوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم نہ کئے ہوں۔ پرویز الٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ آئی ٹی ٹاور ہمارے دور میں مکمل ہوا جبکہ یہاں پاکستان کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی بھی ہمارے دور میں قائم ہوئی۔

پرویز الٰہی اپنے جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی دیگر منصوبوں کی طرح آئی ٹی ٹاور منصوبے کو بھی نامکمل چھوڑ کر بھاگ گئے۔ آئی ٹی ٹاور اور ایسے ہی دیگر نامکمل منصوبے مثلا لاہور قصور روڈ، لاہور رنگ روڈ اور ٹھوکرنیازبیگ فلائی اوورہم نے مکمل کئے جو شفافیت اور معیارکی بہترین علامت ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز الٰہی اینڈ کمپنی نے انتخابات میں بدترین شکست کے باوجود کوئی سبق نہیں سیکھا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج قوم کا درد رکھنے والوں اور مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبوں پرتنقید کرنے والوں کو اپنے دور میں عوامی فلاح و بہبود کا خیال کیوں نہ آیا؟۔ اگر پرویز الٰہی کو اپنے ترقیاتی منصوبوں پر اتنا ہی فخر ہے تو عوام نے انتخابات میں انہیں بری طرح مسترد کیوں کیا؟ ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے کامیاب ترین منصوبے میٹرو بس سروس پر پرویز الٰہی کی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔ ساری دنیا میٹروبس پراجیکٹ کی افادیت کی قائل ہے صرف پرویز الٰہی ہی اس منصوبے پر بے جا تنقید کرتے ہیں لیکن میٹروبس سروس پر عوام کے بھرپور اعتماد نے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :