پرانی انار کلی بم دھماکے کے باعث معطل ہونیوالا مسجد کا گیس کنکشن دوبارہ بحال نہ ہو سکا

جمعرات 16 جنوری 2014 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) تین ماہ قبل پرانی انار کلی میں ہونیوالے بم دھماکے کے باعث معطل ہونیوالا مسجد کا سوئی گیس کنکشن دوبارہ بحال نہ ہو سکا ،مسجد کمیٹی کے ممبران دفاتر کے چکر لگاکرلگاعاجز آ گئے ۔ مسجد کمیٹی کے ممبر مقبول مغل نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں پرانی انار کلی میں ہونیوالے دوسرے بم دھماکے میں مسجد نور کا گیس کنکشن بھی معطل ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جسکے بعد محکمے کو کنکشن کی بحالی کے لئے متعدد درخواستیں دے چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے بتایا کہ گیس کا کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو شدید سردی میں مشکلات کاسامنا ہے لیکن اسکے باوجود محکمے کا عملہ کوئی بات سننے کو تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل اور ایم ڈی سوئی گیس سے درخواست ہے کہ اسکا نوٹس لیں اور مسجد کا کنکشن بحال کرنے کے احکامات جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :