وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مانسہرہ، ملاکنڈ ، چترال اور لکی مروت کیلئے ڈیڈیک چیئرمین مقرر کر دیئے

جمعرات 16 جنوری 2014 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے ارکان صوبائی اسمبلی محمد علی شاہ باچا،سردار ظہور احمد، سلیم خان اور منور خان کو بالترتیب ملاکنڈ، مانسہرہ، چترال اور لکی مروت کے ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹیوں (ڈیڈک) کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے وزیراعلیٰ نے انہیں فوری طور پر چارج سنبھال کر اپنے متعلقہ اضلاع میں ارکان اسمبلی کی مشاورت سے ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے اور ان کی بروقت و معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :