طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے ہر وقت مشورہ کیا جاسکتا ہے ،جان اچکزئی، حکومت جرگے کے فورم کوگرین سگنل دے کر بات چیت شرو ع کر سکتی ہے،ترجمان جے یو آئی

جمعرات 16 جنوری 2014 20:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اور رہنما ء جان اچکزئی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اس بیان پر کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے منور حسن ،عمران خان اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کروں گا کے بیان پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دانوں سے مشورہ کر نا خوش آئند بات ہے ،لیکن طالبان سے مذکرات کے حوالے سے اگر مشکلات ہیں تو جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مشورہ کیا جاسکتا ہے ۔

جے یو آئی دفتر سے جاری بیان کے مطابق ترجمان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ اتحادی کے حیثیت سے جے یو آئی نے طالبان کے ساتھ مذاکرات اور دیگر نقات پر حکومت میں شمولیت کی حامی بھر لی تھی ۔لہٰذا جے یو آئی سمجھتی ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس اور گذشتہ سال فر وری میں قبائلی جرگے میں تمام سیاسی قیادت کو جو مینڈیٹ دیا تھا کہ وہ انتخابات کے بعد مذکرات کے سلسلے جو آگے بڑھائیں گے کے اس وعدے کو نبھایا جاتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو مذاکرات اور میکینزم کے حوالے سے کوئی مشکلات ہیں تو اتحادی ہونے کی حیثیت سے مولانا فضل الرحمان سے مشورہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ باضابطہ طور پر سنجیدہ مذاکرات کے لئے آج بھی حکومتی کوششیں رکاوٹوں سے دوچار ہیں اگر وزیر اعظم کو اس حوالے سے کوئی تعاون درکار ہے توجرگے کا فورم موجود ہے جس کو حکومت گرین سگنل دے کر بات چیت شرو ع کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن آج بھی ہماری معیشت اور قومی ترقی کے لئے اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :