کراچی، این اے 258،الیکشن ٹریبونل نے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کے خلاف پیپلزپارٹی کے راجہ عبدالرزاق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 16 جنوری 2014 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) الیکشن ٹریبونل کراچی نے این اے 258 پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کے خلاف پیپلزپارٹی کے راجہ عبدالرزاق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔الیکشن ٹریبونل کراچی کے جسٹس ریٹائرڈ ظفر شیروانی نے این اے 258 سے متعلق نادرا کی رپورٹ کی جانچ پڑتال،گواہوں کے بیانات اور فریقین کے وکلاء کے حتمی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

این اے 258 پر مسلم لیگ ن کے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کو پیپلزپارٹی کے راجہ عبدالرزاق چیلنج کیا تھا۔

(جاری ہے)

نادرا نے اپنی رپورٹ میں 23 ہزار ووٹوں کو ناقابل تصدیق قرار دیاتھا۔درخواست گزار نے 8743 ووٹوں کی رسیدوں پر پریزائڈنگ آفیسر یا اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر کے دستخط نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا تھا۔قانون کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرادری کی درخواست پر تین ماہ میں فیصلہ کیاجاناتھا۔تاہم الیکشن ٹریبونل کراچی میں این 258 کیس کیس کی سماعت 208 دنوں میں مکمل ہوئی۔اس سے قبل ٹریبونل این اے 256 پر ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کے زبیر خان کی درخواست پر بھی کارروائی مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر چکاہے۔

متعلقہ عنوان :