ملک میں سردی ،بالائی علاقوں میں برف باری، پنجاب میں دھند

جمعہ 17 جنوری 2014 12:15

ملک میں سردی ،بالائی علاقوں میں برف باری، پنجاب میں دھند

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) ملک بھر میں موسم سرداور خشک ہے ۔بالائی علاقوں میں برفباری نے راستوں کو بند کردیا۔پنجاب میں دھند نے راستوں کو دھندلادیا ہے گلگت بلتستان ،بلوچستان کے شمالی علاقے ،آزاد کشمیر،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں برفباری کے بعد بالائی علاقے اور پہاڑ برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

راستوں میں برف جمی ہوئی ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہیں۔کئی علاقوں میں غذا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ جس سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔پنجاب میں گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور قرب و جوار میں دھند نے راستوں کو بھی دھندلا دیا ہے۔ جس سے صبح کے اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ،سرگودھا،لاہور،ساہیوال،راولپنڈی،ہزارہ اور کوئٹہ ڈویژن میں بادل چھائے رہیں گے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :