حکومت سندھ نے ایڈووکیٹ نعمت علی رندھاوا قتل کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 17 جنوری 2014 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) حکومت سندھ نے ایڈوکیٹ نعمت علی رندھاوا قتل کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔نعمت علی رندھاوا قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج خالدہ یاسین نے کی ۔پراسیکیوٹر مظفر سولنگی نے دوران سماعت فاضل جج کو بتایا کہ حکومت نے حساس نوعیت کا کیس قرار دے کر ملزم کاظم عباس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس کا نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں عدالت کو موصول ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

جبکہ آج حکومت کے فیصلے کے بعدملزم کو عدالت میں پیشی کے لیے نہیں لایا گیا ہے۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل جاوید چھتاری نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ تشدد کے باعث ملزم کاظم عباس کی آنکھیں خراب ہوگئی ہیں اور اس کی بینائی روز بروز گرتی جارہی ہے ۔اس لیے کسی ماہر امراض چشم سے ملزم کا معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے سپرٹنڈنٹ جیل کو ملزم کا معائنہ کروانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ دو دن میں رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6جنوری تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :