سیب کا استعمال دل کی بیماریوں ،گھبراہٹ، خفقان اور ہائی بلڈ پریشر کیلئے انتہائی مفید ہے‘ ماہرین غذائیت

جمعہ 17 جنوری 2014 16:52

سیب کا استعمال دل کی بیماریوں ،گھبراہٹ، خفقان اور ہائی بلڈ پریشر کیلئے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) خشک سرد تاثیر کا حامل سیب ہر دلعزیز اورلذیز پھل ہے،اسکی خوبیوں کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ چند سا ل قبل امریکہ میں ماہرین غذائیت کے اجلاس میں متفقہ طور پر سیب کو تمام پھلوں کا سردار قرار دیا گیا تھا، سیب کو چھلکا اُتار کر کھاناایک فاش غلطی ہے،تازہ ترین تحقیقات اس بات کو پایہ ثبوت تک پہنچا دیا ہے کہ اس پھل کے چھلکے کی موٹائی میں وٹامنز کی بڑی مقدار چھپی ہوئی ہے جو کہ چھلکا اُتارنے سے عموماََ ضائع ہو جاتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے تاکہ آپ اسکے اکسیری فوائد سے پور ی طرح مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ماہرین غذائیت پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری، حکیم ثناء اللہ حلاج، حکیم سید عمران فیاض ، حکیم سید عارف رحیم ، حکیم عبدالرزاق ربانی اور حکیم محمد افضل میو حکیم انقلاب طبی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سیب کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ سیب دل کو تقویت بخشتا ہے۔ یہ اصول ماضی سے مسلم چلا آ رہا ہے۔ اس لئے گھبراہٹ، خفقان، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں اسکا استعمال سود مند ہوتا ہے۔