تبلیغی مرکز دھماکا ،انصاف یوتھ ونگ کا زخمیوں کیلئے 200سے زائد بلڈ بیگ کا عطیہ،صوبائی قیادت کی جانب سے نوجوانوں کو خراج تحسین

جمعہ 17 جنوری 2014 20:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) نصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ پشاور نے گزشتہ روز تبلیغی مرکز پشاوردھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کیلئے دو سو سے زائد بلڈ بیگ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو عطیہ کئے۔انصاف یوتھ ونگ کے سینکڑوں نوجوان دھماکے کے بعد ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کیلئے خون کا عطیہ دیا۔یوتھ ونگ ضلع پشاور کے صدر سجاد بنگش کے مطابق نوجوانوں نے دو سو سے زائد بلڈ بیگ لیڈ ی ریڈنگ ہسپتال میں زخمیوں کیلئے عطیہ کئے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یوتھ ونگ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی اپنے بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک رہی اور آئندہ بھی ضرورت کے موقع پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی اور جنرل سیکرٹر ی خالد مسعود نے انصاف یوتھ ونگ کے اقدام کو سراہتے ہوئے یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ہدایت کی کہ ضرورت کے کسی بھی ایسے موقع پر تحریک انصاف کے نوجوان خدمت کرنے کیلئے یونہی سب سے آگے رہیں۔

متعلقہ عنوان :