دوحہ:3ملکی ون ڈے سیریزکے فائنل میں پاکستان ویمنزٹیم کو شکست

جمعہ 17 جنوری 2014 22:46

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2014ء) دوحہ میں کھیلی جانے والی 3ملکی ویمنز ون ڈے سیریزکے فائنل میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے دی۔فائنل میں جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم 4وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

فائنل میں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 94 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ جویریہ خان 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ شبنم اسماعیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 95 رنز کا ہدف جنوبی افریقی ٹیم نے 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔سونیٹ لوبسر 25 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہیں۔ سمیعہ صدیقی اور ندا ڈار نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :