مقبوضہ کشمیر ، عمر عبداللہ کی بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے سے ملاقات

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:25

سرینگر / نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی معاملات، امن قانون کی صورتحال ، سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان رابطے اور ان کی کارکردگی کے علاوہ عمومی صورتحال پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے ریاستی حکومت کی تیاریوں پر سیر حاصل بحث کی ۔ وزیر داخلہ نے وزیراعلی کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مقبوضہ حکومت کی جانب سے کی گئی تیاریوں اور انتظامات کے باوجود مرکزی حکومت مدد دینے کیلئے تیار ہے۔