بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 300تربیتی اداروں کے کنٹریکٹ منسوخ کرکے نیاٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 18 جنوری 2014 16:43
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 300تربیتی اداروں کے کنٹریکٹ منسوخ کرکے نیاٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ادارے کے چیئرمین نے میڈیا مہم، وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار میں مبینہ کرپشن کے کیسز نیب کو بھجوا دیئے جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر حکومت نے نظر ثانی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک بھر میں تربیتی اداروں کو منتخب کرنے کیلئے اب نیا ٹینڈر جاری کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
ادارے نے زیر تربیت افراد کیلئے 6ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی بند کردیا ہے اس کے علاوہ روزگار اسکیم کو بند کرکے نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وسیلہ حق پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے 3 لاکھ روپے کی رقم میں کمی اور تربیت کو بڑھا کرچار ماہ کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دور حکومت میں میڈیا مہم ، وسیلہ روزگار اور وسیلہ حق پروگرام میں مبینہ بدعنوانی کے کیسز نئے چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام انور بیگ نے نیب کو بھجوا دئیے ہیں۔رابطہ کرنے پر ڈی جی بی آئی ایس پی نے بتایا کہ تمام پروگرامز پر نظرثانی کی جارہی ہے اور مانیٹرنگ کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.