بے گناہ افراد کو قتل کرنیوالے انسان نہیں درندے ہیں‘ حاجی نواز ملک

ہفتہ 18 جنوری 2014 16:54

بے گناہ افراد کو قتل کرنیوالے انسان نہیں درندے ہیں‘ حاجی نواز ملک

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) تاجر رہنما حاجی نواز ملک نوشاہی قادری نے تبلیغی مرکزپر حملے اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں‘ بے گناہ افراد کو قتل کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں جن کے پاس نہ تو کسی بے بس کی داد رسی کیلئے دل ہے اور نہ ہی ان کو خدا کا خوف ہے کہ وہ بے گناہ افراد کو قتل کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے لیکن جب ایک نہیں درجنوں افراد قتل ہوں تو پھر حکومت وقت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ایسے درندوں کو نکیل ڈالے اور بے گناہ افراد کو قتل کرنیوالے ان درندوں کو کیفرکردار تک پہنچائے جنہوں نے کئی گھرانوں کے چراغ گل کر دیئے ہیں‘ کئی ماؤں کی کوک اجاڑ دی ہے۔ نواز ملک نے کہا کہ دہشت گرد تخریبی کاروائیوں سے مسلمانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے‘ نبی کے متوالے اسلام کی سربلندی اور کفر کے خاتمہ تک جہاد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :