فاٹامیں کل سے تین روزہ انسداد پولیومہم شروع ہوگی

اتوار 19 جنوری 2014 11:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء)فاٹامیں کل سے تین روزہ انسداد پولیومہم شروع کیا جارہا ہے جس میں سات لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو فاٹا کے انچارج ڈاکٹر سرفراز کے مطابق قبائلی علاقوں میں کل سے تین روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کیاجارہا ہے۔ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے سات لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا۔ اس مہم کیلئے دو ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ تاہم شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے باعث مہم نہیں چلائی جاسکتی ہے۔ جس کے نتیجے میں دولاکھ بچے انسداد پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔