وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کر لیا

اتوار 19 جنوری 2014 11:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔ قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت پانی وبجلی اور وزارت بین الصوبائی روابط کے ایجنڈے زیرغور آئیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملکی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ حکام نئی سیکورٹی پالیسی اور ملک میں امن وامان کی صورتحال پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں بھارت سے بجلی درآمد کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

متعلقہ عنوان :