شام میں دہشتگردی کی تربیت لیکربرطانیہ لوٹنے والاپاکستانی نژاد شخص گرفتار،بشار الاسد کیخلاف لڑ کر واپس آنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شخص سمیت 2افراد پر عدالت نے فرد جرم عائد کردی

اتوار 19 جنوری 2014 12:55

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) شام میں دہشتگردی کی تربیت لے کرلوٹنے کے الزام میں برطانوی پولیس نے برمنگھم کے 21 سال کے شخص کوگرفتارکرلیا جبکہ صدر بشار الاسد کے خلاف لڑ کے واپس آنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شخص سمیت 2افراد پر عدالت نے فرد جرم عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق برمنگھم کے علاقے ہینڈزورتھ سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف کا آبائی تعلق فیصل آباد سے ہے اور اس کی فیملی یہاں25 برس سے مقیم ہے۔

(جاری ہے)

یوسف سرور کے شام جاکرالقاعدہ کے ساتھ لڑنے کی اطلاعات پر اہل محلہ حیرت زدہ ہیں کہ کس طرح انتہاپسندی کا ناسور برطانیہ تک پھیل گیا ہے۔ یوسف کواردوپڑھانے والے استاداور دیگر افراد کہتے ہیں کہ حکومت کو صورت حال کانوٹس لینا چاہیے۔یوسف اوربنگلہ دیشی نژاد اس کے ساتھی کوریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے اورتفتیش کی جارہی ہے کہ وہ کس طرح انتہاپسندی کاشکارہوا اور اس گروپ کے دیگرافرادکن علاقوں میں موجودہیں جبکہ صدر بشار الاسد کے خلاف لڑ کے واپس آنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شخص سمیت 2افراد پر عدالت نے فرد جرم عائد کردی -

متعلقہ عنوان :