ملک میں ہونے والے ریفرنڈم میں نئے آئین کو مصری عوام نے رائے شماری کرکے اکثریت سے منظور کر لیا گیا ہے ، مصری حکام ، ریفرنڈم بھاری اکثریت سے کامیاب رہا ،عوام کی شرکت مثالی تھی ، الیکٹورل کمیشن ،آئینی ریفرنڈم میں مصر کے 53 ملین ووٹرز میں سے 20.6 ملین ووٹرز نے حصہ لیا ، نئے آئین کیلئے ووٹ دیا ، نبیل صالب

اتوار 19 جنوری 2014 12:55

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) مصری عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے ریفرنڈم میں نئے آئین کو مصری عوام نے رائے شماری کرکے اکثریت سے منظور کر لیا گیا ہے ،آئین سے مصر میں صدر مرسی اور ان کے اتحادیوں کے تیارکردہ آئین کی جگہ نافذ کیا جائیگا۔مصر کے الیکٹورل کمیشن کے سربراہ نبیل صالب نے میڈیا کو بتایا کہ مصر میں ہونے والے دو روزہ آئینی ریفرنڈم میں عوام کی شرکت مثالی تھی۔

(جاری ہے)

نبیل صالب نے کہاکہ آئینی ریفرنڈم میں مصر کے 53 ملین ووٹرز میں سے 20.6 ملین ووٹرز نے حصہ لیا اور نئے آئین کیلئے ووٹ دیا۔نبیل صالب کے مطابق ووٹ دینے والے 98.1 فیصدووٹرز نے نئے آئین کی تائید میں ووٹ دیا۔مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مصر کے عبوری صدر عدلی منصور قوم سے خطاب کریں گے اور ملک میں جمہوریت کیلئے اقدامات کے بارے میں قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ریفرنڈم کے باضابطہ سرکاری نتائج کا اعلان رواں ہفتے کے اختتام تک متوقع ہے تاہم مبصرین کے مطابق نئے آئین کی کثرتِ رائے سے کامیابی میں کوئی شک نہیں۔

متعلقہ عنوان :