پاکستان کھجور برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا،سالانہ 2کروڑ 80لاکھ ڈالر مالیت کی کھجور برآمد کی جاتی ہیں ،رپورٹ

اتوار 19 جنوری 2014 14:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) پاکستان کھجور برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ سالانہ 2کروڑ 80لاکھ ڈالر مالیت کی کھجور برآمد کی جاتی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ کھجورکی برآمدات کے لحاظ سے پاکستان، دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا۔ ملک میں کھجور کی سالانہ پیداوار5لاکھ 35ہزارٹن ہے۔

جس میں صرف 86 ہزار ٹن کھجوربرآمد کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 1999 کے بعد سے کھجور کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوسکا ہے، جبکہ اس دوران عالمی سطح پر کھجور کی فی ایکڑ پیداوارمیں166فیصد اضافہ دیکھا گیاہے ۔ ذرائع کے مطابق جرمنی، ڈنمارک، بھارت، امریکا،اوربرطانیہ بڑی مقدارمیں پاکستانی کھجوریں درآمد کرکے، بہتر پیکجنگ کے زریعے 4 سے 6 گنا زائد قیمت وصول کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کھجور کی برآمدات 20کروڑ ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :