وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پرحملے کی مذمت ، ملکی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ پر مامور فورسز اور پولیس کو نشانہ بنانے کا مقصد ملکی دفاع کو کمزور بنانا ہے ،تخریبی کارروائیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا ،پرویز خٹک کا بیان

اتوار 19 جنوری 2014 15:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ پر مامور فورسز اور پولیس کو نشانہ بنانے کا مقصد ملکی دفاع کو کمزور بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری بیان میں وزیر اعلی پرویز خٹک نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ پر مامور فورسز اور پولیس کو نشانہ بنانے کا مقصد ملکی دفاع کو کمزور بنانا ہے، وزیر اعلی نے کہاکہ تخریبی کارروائیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

انھوں نے واقعہ میں شہید جوانوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کوامدادی کاروائیوں میں بھر پور تعاون کی ہدایت کی۔