کوچ پاکستانی ہو یا غیر ملکی اس میں کوئی حرج نہیں ،ذمہ دار ہونا چاہیے ‘ شاہد آفریدی ،سلیکشن کمیٹی کو تیس سے پینتیس با صلاحیت کھلاڑیوں کی فہرست ہر وقت تیار رکھنی چاہیے ‘ آل راؤنڈر کی گفتگو
اتوار 19 جنوری 2014 15:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کوچ پاکستانی ہو یا غیر ملکی اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اسے ذمہ دار ہونا چاہیے ، غیر ملکی کوچ اچھا ہو تو تقرری میں کوئی حرج نہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ جو پرفارم نہ کرنے والوں کو سلام کا جواب بھی نہ دے،پاکستان کی اے ٹیم دوبارہ بنائی جائے، سلیکشن کمیٹی کو تیس سے پینتیس با صلاحیت کھلاڑیوں کی فہرست ہر وقت تیار رکھنی چاہیے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کا کوچ ایسا ہونا چاہیے جسکی کوئی لابنگ نہ ہو اور وہ کھلاڑیوں کو اعتماد دے سکے ۔ کوچ پاکستانی ہو یا غیر ملکی اسے ذمہ دار ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میں جگہ ملنی چاہیے ۔(جاری ہے)
سلیکشن کمیٹی کو تیس سے پینتیس با صلاحیت کھلاڑیوں کو متبادل کے طور پر تیار رکھنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ اے ٹیم دوبارہ بنائی جانی چاہئیں تاکہ وہاں سے سیکھ کر لڑکے اوپر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے ڈومیسٹک کرکٹر کا ڈھانچہ مضبوط بنانا ہوگا لیکن اسکے سٹرکچر میں بار بار تبدیلی نقصان دہ ثابت ہو گی ۔ انہوں نے ایشیاء کپ کے بنگلہ دیش میں انعقاد کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے ۔ اگر ایشیاء کپ بنگلہ دیش میں ہوتا ہے تو پھر کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش میں ہونے والی پریمیر لیگ میں کھیلنے کی اجازت بھی ملنی چاہیے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں کلینک کھولنا چاہتا ہوں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.