دو ہفتے میں فٹنس ٹیسٹ دینے کے قابل ہو جاؤنگا،کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ‘ عبد الرزاق

اتوار 19 جنوری 2014 15:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) آل راؤنڈر عبد الرزاق نے کہا ہے کہ فٹنس پہلے سے کافی بہتر ہے دو ہفتے میں فٹنس ٹیسٹ دینے کے قابل ہو جاؤں گا،کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ،سلیکٹ کرنا یا نہ کرنا بورڈ کا کام ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الرزاق نے کہا کہ محنت کر رہا ہوں اور فٹنس پہلے سے کافی بہتر ہو گئی ہے ۔ آئندہ دو ہفتے میں فٹنس دینے کے قابل ہو جاؤں گا اور ٹیم میں شامل کرنے کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا کام ہے ۔عبد الرزاق نے کہا کہ ابھی میری کرکٹ ختم نہیں ہوئی اور میں کارکردگی دکھانے کے لئے پر عزم ہوں۔

متعلقہ عنوان :