پنجاب اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی ،1کروڑ 77لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے،محکمہ صحت نے 80ہزار ورکرز پر مشتمل 39ہزار ٹیمیں تشکیل دیدیں،والدین لازمی قطرے پلوائیں ‘ترجمان محکمہ صحت پنجاب، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے باعث دولاکھ بچے انسداد پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم ر ہیں گے۔ اپ ڈیٹ
اتوار 19 جنوری 2014 18:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) صوبہ پنجاب میں انسداد پولیو کی قومی مہم کل ( پیر ) سے شروع ہو گی جو 22جنوری تک جاری رہے گی جبکہ 23جنوری کو کیچ اپ ڈے ہوگا اس میں میسنگ چلڈرن کو پولیو کے قطرے پلائیں جائے گے۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے 1کروڑ 70لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔
محکمہ صحت نے اس مقصد کے لیے 39ہزار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ محکمہ صحت نے صوبہ کے داخلی راستوں ٹول پلازوں ، ریلوے اسٹیشنوں ، لاری اڈوں اور ائیر پورٹس پر بھی سفر کرنے والے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لیے خصوصی انتظامات کئے ہیں ۔ علاوہ ازیں تمام سرکاری ہسپتالوں ،ہیلتھ سنٹرز اور حفاظتی ٹیکوں کے مراکز پر بھی پولیو کے قطرے پلانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.