پبی، سپین خاک کے عوام کا نا روا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجا جی مظ ہرہ

اتوار 19 جنوری 2014 19:59

پبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) سپین خاک کے عوام نے نا روا لوڈ شیڈنگ اورر بلنگ کموولٹیج اور پا نی نہ ہو نے کی خلاف پبی پریس کلب کے سا منے احتجا جی مظا ہرہ کیا جب تک بجلی کا مسئلہ حل نہیں کیا تو بل ادا نہیں کرینگے اس مو قعہ پر سید مکرم شاہ قا ضی فضل خا لق حا جی شیر محمد صا لح محمد نے کہا کہ ہما رے علاقے پر ایس ڈی او 22 گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کر تے ہے گھروں میں پینے کے لئے پا نی نہیں ہیں زمینداروں کے لئے فصلوں کے سیراب کر نے کے لئے پا نی نہیں تمام ٹیوب ویلز بند ہیں حکو مت نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم کرپشن بند کر نے کے خلاف جہاد کرینگے کنڈا کلچر ختم کرینگے بجلی چوروں کو گر فتار کرینگے ایس ڈی او کہتا ہے کہ میں بے بس ہوں وہ کہتا ہے کہ میں کچھ نہیں کر سکتا اس لئے ہم مجبور ہو کر پبی پریس کلب آئیں کہ اپنا احتجاج ریکارڈ کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پر ویز خان خٹک اور ایم پی او میاں خلیق الرحمان کو اس حلقے کے عوام نے 95 ووٹ دیکر کا میاب کئے ہم ان سے مدد کی اپیل کر تے ہیں کہ ہمارے حال پر رحم کریں انہوں نے کہا کہ اگر واپڈا اہلکاروں نے ہما رے اڈے گرائے اور گراتے وقت پکڑا گیا تو قوم نے اس کے بارے میں جو بھی فیصلہ کیا ہم اس پر عمل کرینگے مظا ہرین نے کہا اگر حکو مت نے ہما رے مطا لبات منظور نہیں کئے تو پھر ہم جی ٹی روڈ کو اس وقت تک بلاک کرینگے جب تک ہما رے مطا لبات منظور نہیں ہو تے اور ہمارے مسا ئل کا حل نہیں نکلتے۔

متعلقہ عنوان :