لندن ،چودہ سال بعد ہوا سے بھرا غبارہ اپنی اصلی حالت میں مل گیا ،جنگل سے ملنے والا غبارہ شہری نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر فضاء میں چھوڑاتھا

اتوار 19 جنوری 2014 19:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)لندن کے قریب واقع ایک قصبے کے جنگل سے 14سال پرانا غبارہ صحیح سلامت ملا ہے جس پر تاریخ بھی درج ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کے قریب واقع ایک قصبے ٹنگھم سے ایک چودہ سال پرانا ہوا سے بھراہواغبارہ ملا،جنگل سے غبارہ ڈھونڈنے والے شخص کا کہنا تھا کہ وہ یہاں اپنے روزمرہ کے کام میں مشغول تھا کہ اس کی نظر گہری جھاڑیوں میں مٹی سے اٹے ہوئے ایک غبارے پر پڑی اس نے غبارے کو اٹھا کر صاف کیا تو اس پر تاریخ درج تھی ،معلوم ہوا ہے کہ یہ غبارہ لندن میں ایک شہری کی جانب سے اس کی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ہوا میں چھوڑاگیا تھا جو اڑتا ہوا یہاں تک آپہنچا اورپھر یہاں کسی کی رسائی نہ ہونے کے باعث غبارہ صیح سلامت رہا اوراس میں سے ہوا ابھی تک بھری ہوئی ہے ۔