گورنرخیبرپختونخوا سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات،فاٹا میں دہشت گردی سے متا ثرہ افراد کی واپسی اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

اتوار 19 جنوری 2014 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) شمالی اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی محمد نزیر اور غالب خان نے اتوار کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ سے ملاقات کی۔وہ کچھ دیر گورنر کے ہمراہ رہے اور علاقے کی ترقی، امن و امان کی صورتحال،فاٹا کے عوام کے حقوق کا تحفظ، علاقے کی خوشحالی، تعمیروترقی اور دہشت گردی سے متا ثرہ افراد کی واپسی اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ فاٹا میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور انھیں یقین دلایا کہ حکومت ان امور کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہے۔ اور قبا ٰ ئلی زعماء اور منتحب نمائندوں کی مشاورت سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔گورنر نے مزید کہا کہ فاٹا کے عوام کے مفادات کاتحفظ ہر صورت میں یقینی بنا یا جائے گا اورحکومت امن و امان کے قیام کے لیے ترجیی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، وہ دن دور نہیں جب فاٹا سمیت پورے ملک میں امن و امان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :