قوم کے بہادر سپاہیوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے،بلاول بھٹو زرداری

اتوار 19 جنوری 2014 20:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے بنوں بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوارکو جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ طالبان کو دشمن نہ سمجھنے اور ان سے امن بات کا مفروضہ رکھنے والوں کے ہاتھ خون آلود ہیں.بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کے بہادر سپاہیوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے طالبان معاشرے کے مختلف طبقوں کے افراد کو نشانہ بنارہے ہیں.اب پوری قوم کو اسلام اور پاکستان کے بدترین دشمن کے سامنے یکجا ہونا ہوگا۔

۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ طالبان کو دشمن کہنے سے انکار کرنے والے اور امن بات چیت والوں کے ہاتھ خون آلود ہیں۔

متعلقہ عنوان :